تیونس(شِنہوا)تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر اعظم احمد ہیچانی کو برطرف کرکے سماجی امور کے وزیر کامیل مدوری کو انکی جگہ ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کردیا ہے۔
تیونس کے ایوان صدر نے اس فیصلے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ یہ اعلان 6 اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے دو ماہ قبل کیا گیا ہے، جب سعید دوسری بار پانچ سالہ صدارتی مدت کے لیے انتخاب لڑیں گے۔
مدوری 1974 میں پیدا ہوئے تھے۔ حکومت میں جزوی ردوبدل کے حصے کے طور پر انہیں 25 مئی 2024 کو سماجی امور کا وزیر مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے وہ نیشنل ہیلتھ انشورنس فنڈ کے چیئرمین تھے۔
برطرف کئے گئے احمد ہچانی کو گزشتہ سال اگست میں وزیر اعظم مقرر کیا گیا تھا۔