• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تباہ کن زلزلوں کے بعد شام اور ترکی کے تاریخی ورثے کو نقصان کا خدشہ ہے، یونیسکوتازترین

February 08, 2023

پیرس(شِنہوا)اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے  شام اور ترکی کے تاریخی ورثے کے مقامات کو پہنچنے والے نقصان پر تشویش کا اظہار اور زلزلے سے تباہ ہونے والے دونوں ممالک کے لیے تعاون کا عزم کیا ہے۔یونیسکو نے شام کے قومی حکام کے تعاون سے کیے گئے ورثے کو پہنچنے والے نقصان کے ابتدائی سروے کے بعد کہا کہ شام میں یونیسکو کو خاص طور پر قدیم شہر حلب کی صورت حال پر تشویش ہے جو خطرے سے دوچار عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔ یونیسکو نے کہا کہ قلعہ کو غیر معمولی نقصان پہنچا ہے۔ قدیم شہر کی دیوار کا مغربی مینارگر گیا، اور سوکس میں کئی عمارتیں کمزور ہوئیں ہیں۔ادھرترکی میں دیارباقر شہر میں کئی عمارتیں منہدم ہوئی ہیں۔ یہ شہر عالمی ثقافتی ورثہ کے مقام"دیار باقر قلعہ اور ہیوسل باغات کے ثقافتی لینڈ اسکیپ" کا مرکز ہے جو رومن، ساسانی، بازنطینی، اسلامی اور عثمانی ادوار کا ایک اہم مرکز رہا ہے۔یونیسکو کے ماہرین، ترکی کے قومی حکام کے تعاون سے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں موجود مقامات کو پہنچنے والے نقصان کے مطابق حقیقی فہرست قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آدرے ازولے نے زلزلوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ہمدردی زخمیوں اور تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہے اور ہماری تنظیم اپنے اختیارات کے مطابق امداد فراہم کرے گی۔