• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

طاقتوردھماکوں سے نورڈ اسٹریم 1 اور 2سے گیس کااخراج ہوا:ڈنمارک پولیستازترین

October 18, 2022

کوپن ہیگن(شِنہوا) ابتدائی تحقیقات میں اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ  روس سے یورپ کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن نورڈ اسٹریم 1 اور 2کو  ڈنمارک کے خصوصی اقتصادی زون میں طاقتور دھماکوں سے شدید نقصان پہنچاتھا۔

کوپن ہیگن پولیس کی جانب سے منگل کو جاری  ایک پریس ریلیزکے مطابق کوپن ہیگن پولیس نے،ملک کی دفاعی افواج کی مدد اور پی ای ٹی(ڈینش سیکورٹی اینڈ انٹیلی جنس سروس) کے تعاون سے، بحیرہ بالٹک میں  جائے حادثہ  پر متعدد ابتدائی تحقیقات کی ہیں۔

تحقیقات  سے اس بات کی تصدیق  ہوئی کہ ڈنمارک کے خصوصی اقتصادی زون میں نورڈ اسٹریم 1 اور 2کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ، اور یہ نقصان طاقتور دھماکوں کی وجہ سے ہوا ۔

اس میں مزید کہا گیا کہ پی ای ٹی اور کوپن ہیگن پولیس نے ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر واقعات کی مزید تفتیش کے لیے ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔