ارمچی (شِنہوا) تاجکستان میں جمعرات کی صبح 7.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے میں تاجک خوداختیار کاؤنٹی ٹاشکورگن میں بھی محسوس کئے گئے۔
کاؤنٹی کے سربراہ ظفر نے شِںہوا کو فون پر بتایا کہ سرحد پار زلزلے کے جھٹکے شدت سے محسوس کئے گئے تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
علاقائی امدادی محکمہ کو ابھی تک جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
اس وقت کاشغر میں بجلی کی فراہمی اور مواصلات معمول کے مطابق ہیں۔ یہ علاقہ تاجک خوداختیار کاؤنٹی ٹاشکورگن کا انتظام سنبھالتا ہے۔ کاشغر پریفیکچر اور اطراف کے علاقوں کی کئی کاؤنٹیز اور شہر زلزلے کے مرکز کے 300 کلومیٹر کے دائرے میں ہیں۔
چائنہ زلزلہ نیٹ ورک مرکز کے مطابق تاجکستان میں جمعرات کی پاکستانی وقت صبح 5 بج کر 37 منٹ پر زلزلہ آیا جس کی شدت 7.2 تھی۔
چائنہ زلزلہ نیٹ ورک مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 37.98 ڈگری شمالی طول بلد اور 73.29 ڈگری مشرقی طول بلد پر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔