• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

تائیوان پیپلز پارٹی کے چیئرمین سے انسداد بدعنوانی اداروں کی پوچھ گچھتازترین

September 01, 2024

تائی  پہ (شِنہوا)تائیوان پیپلز پارٹی(ٹی پی پی) کے چیئرمین کو وین -جی سے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ  میں بدعنوانی  سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق استغاثہ اورانسداد بدعنوانی کے اداروں نے گزشتہ روز کو کی رہائش گاہ،دفتر اور پارٹی ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ مارا،رہائش گاہ کی تلاشی لی گئی جس کے بعد اس  کو تفتشی اداروں کے حکام  مزید پوچھ گچھ کے لیے اپنے ساتھ  لے گئے۔

ٹی پی پی کے چیئرمین پر تائی پہ کے میئر کی حیثیت سے اپنے دور میں کور پیسیفک سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ میں بدعنوانی میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔