• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

تائیوان کی سیاسی جماعتوں اور شخصیات کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قومی کانگریس پر مبارکبادتازترین

October 17, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے علاقے تائیوان کی متعلقہ سیاسی جماعتوں، تنظیموں اور شخصیات نے اتوار کو شروع ہونے والی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے آ غاز پر مبارکباد کا اظہار کیا ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کو بھیجے گئے ایک تہنیتی پیغام میں کومنتانگ کی مرکزی کمیٹی نے کہا کہ 1992 کے اتفاق رائے اور تائیوان کی آزادی کی مخالفت کی بنیاد پر آبنائے پار تبادلے اور تعاون کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

کومنتانگ کی مرکزی کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ فریقین اپنے مکالمے کو برقرار رکھ سکتے ہیں ، خلوص دل سے تعاون کر سکتے ہیں اور باہمی اعتماد کو وسعت دے سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ بنیادوں کی تلاش کر سکتے ہیں تاکہ آبنائے تائیوان کے دونوں جانب کے لوگوں کو مشترکہ طور پر فائدہ پہنچایا جا سکے۔ آبنائے کے پار استحکام اور آبنائے پار تعلقات کی ترقی کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے کومنتانگ کی مرکزی کمیٹی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ 1992 کے اتفاق رائے پر قائم رہنے اور تائیوان کی آزادی کی مخالفت کی مشترکہ سیاسی بنیاد پر دونوں جماعتوں نے کئی برسوں کے دوران مشترکہ طور پر آبنائے کے دونوں جانب کی پرامن ترقی کو فروغ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آبنائے پار تعلقات اور دونوں جانب بسنے والے ہم وطنوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے آبنائے پار کی پیچیدہ اور سنگین موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں جماعتیں تمام ہم وطنوں کے فائدے ، قومی یکجہتی اور تجدید شباب کے لئے موجودہ مشترکہ سیاسی بنیاد پر رابطے کو مستحکم بنانے، باہمی اعتماد کو بڑھانے، تعاون کو فروغ دینے اور آبنائے پار امن کے لیے ملکر کام کر سکتی ہیں۔

کومنتانگ کے سابق چیئرپرسن لیئن چان اور ہونگ سیو چھو، نیو پارٹی کے چیئرمین وو چینگ تائین اور غیر جماعتی یکجہتی یونین کے چیئرمین لین پن کوان نے بھی مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔