بالی(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ تائیوان کا سوال چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ، چین امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کا اہم پہلو اور پہلی سرخ لکیر ہے جسے چین امریکہ تعلقات میں عبور نہیں کیا جانا چاہیے۔
شی جن پھنگ نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں گروپ آف 20 سربراہی کانفرنس کے سلسلے میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔