بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان نے کہاہے کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) اتھارٹی نے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں "پیش رفت" کے لیے تائیوان کے کاروباری اداروں اور لوگوں کے مفادات کا سودا کیا ہے۔
ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے ان خیالات کا اظہار "21 ویں صدی کی تجارت پر یو ایس-تائیوان اقدام" کے تحت ڈی پی پی کے امریکہ کے ساتھ پہلے معاہدے پر دستخط کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں کیا۔
ژو نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسے معاہدے پر مذاکرات اور دستخط کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں جو خود مختارحیثیت میں ہو یا جو امریکہ اور تائیوان کے علاقے کے درمیان سرکاری نوعیت کا ہو۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ڈی پی پی اتھارٹی کا عمل عوام کی مرضی کے خلاف ہوا ہے جس سے اسے خود اور تائیوان کے علاقے کو نقصان پہنچے گا۔