• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

تھائی طلباء چارٹرڈپرواز کے ذریعے چین پہنچ گئےتازترین

September 22, 2022

گوانگ ژو(شِنہوا)تھائی لینڈ سے نئے سمسٹر کیلئے 239 طلباء کو چین لیکر آنیوالی ایک چارٹرڈ پرواز صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ روز سہ پہر کےوقت گوانگ ژو بائی یون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے والی پرواز نمبر ٹی جی 8122 اگست کے آخر میں کاروباری افراد اور طلباء کیلئے ملک میں داخلے کی پالیسیوں میں نرمی کے بعد غیر ملکی طلباء کو چین لیکرآنیوالی پہلی چارٹرڈ پروازوں میں سے ایک ہے ۔

قرنطینہ اور صحت کی نگرانی کے بعد غیر ملکی طلباء چین کی درجنوں یونیورسٹیوں میں جا کر اپنی تعلیم کا آغاز یا دوبارہ آغاز کریں گے۔

فلائٹ سرکٹ بریکر اقدامات اور ویزا پالیسیوں میں چین کی ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ گوانگ ژو بائی یون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ دیکھاجا رہا ہے۔ ستمبر سے لیکر اب تک ہوائی اڈے پر تقریباً 70 ہزار مسافروں کی آمد وروانگی ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 35 فیصدزیادہ ہے۔