• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تھائی لینڈ موٹرشو میں چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیاں چھاگئیںتازترین

December 02, 2022

بینکاک (شِنہوا) تھائی لینڈ بین الاقوامی موٹر ایکسپو میں متعدد چینی گاڑی سازوں نے اپنی جدید ترین الیکٹرک گاڑیوں کے ماڈلز نمائش کے لئے پیش کئے ہیں جس کا آغاز جمعرات سے ہوا ہے۔

نئی الیکٹرک گاڑیوں پر مراعات کو 6 ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے جس میں ملک کی الیکٹرک گاڑیوں نے ٹیکس میں نمایاں کمی اور سبسڈی سے تیر رفتار ترقی کا ایک نیا دور ریکارڈ کیا ہے۔

رواں سال نمائش میں بڑے بین الاقوامی برانڈز نے الیکٹرک گاڑیاں پیش کی ہیں جس میں تقریباً نصف خالصتاً چینی ساختہ ہیں۔

تھائی مارکیٹ کے ذریعے پہلی مرتبہ منظرعام پر آنے والی گریٹ وال موٹر (جی ڈبلیو ایم) کی اورا گرانڈ کیٹ نے اپنی نفیس اور فیشن ایبل بناوٹ کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔

جی ڈبلیو ایم نے نمائش میں 7 ماڈلز پیش کئے ہیں ، جن میں 3  خالص الیکٹرک گاڑیوں کے ماڈلز ہیں، اس میں ہوال ایچ 6 سمیت سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیاں بھی شامل ہے ،جو نومبر میں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کے معاشی رہنماؤں کے اجلاس میں سرکاری طور پراستعمال کی گئی تھیں۔

جی ڈبلیو ایم آسیان اور تھائی لینڈ کے صدر ایلیٹ ژانگ نے شِنہوا کو بتایا کہ 2020 کے اختتام پر تھائی لینڈ میں ایک پلانٹ قائم کیا گیا تھا جس کےبعد جی ڈبلیو ایم نے 5 ہائبرڈ اور خالص الیکٹرک گاڑیوں کے ماڈل لانچ کئے ہیں۔ یہ مختلف مقامی ضروریات سمیت مختلف قیمتوں کو پورا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی بیٹری اور پرزوں میں تعاون کی حکمت عملی تیار کررہی ہے اور 2024 کے بعد خالص الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار مقامی سطح پر شروع کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

 

تھائی لینڈ، بین الاقوامی موٹرایکسپو میں لوگ الیکٹرک گاڑیاں دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)