• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

تھائی لینڈ میں چین کی اعلیٰ تعلیمی نمائش 2024 کا انعقادتازترین

June 23, 2024

بنکاک(شِنہوا)چین کی اعلیٰ تعلیمی نمائش 2024  تھائی لینڈ کی بنکاک تھونبوری یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں32 چینی یونیورسٹیوں نے شرکت  کر کے تھا ئی اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد کو اپنی طرف راغب کیا ہے۔

اپنے افتتاحی خطاب  میں  تھائی نائب وزیر اعظم اور وزیر توانائی پیراپن سلیراتھاویبھگا نے نمائش کی تعریف کرتے ہوئے اسے چین اور  تھائی لینڈ کے درمیان تعلیمی اورتدریسی تبادلوں کا ایک موقع قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ  یہ نمائش  چین میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوان  طلبہ کو مزید انتخاب کا موقع فراہم کرتی ہے، جس سے وہ چین کی اعلی تعلیم کی ترقی اور مختلف سکالر شپ معلومات سے متعلق آگاہی حاصل کر  سکتے ہیں۔

تھائی لینڈ میں چین کے سفیر ہان ژی چھیانگ نےاس موقع پر کہا کہ تعلیمی تبادلے اور تعاون چین تھائی لینڈ تعاون کا اہم حصہ رہا ہے اور یہ نمائش تھائی لینڈ  میں چائنا سکالر شپ کونسل کی طرف سے بڑے پیمانے پر منععقد کیا جانیوالا اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔

بنکاک، تھائی لینڈ میں بنکاک تھونبوری یونیورسٹی میں منعقدہ چائنا ہائیر ایجوکیشن نمائش 2024 کی افتتاحی تقریب میں شریک طلبہ خوشی کا اظہار کررہے ہیں(شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ یہ نمائش درجنوں معروف چینی جامعات میں داخلے ،بڑی سیٹنگز،تربیتی طریقہ کار اور دیگر معلومات کا جامع تعارف  پیش کرتی ہے  جو تھائی طلبہ اور اساتذہ کو چائنیز جامعات سے متعلق گہری سمجھ کا ایک نادر موقع فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ چین اور تھائی لینڈ کے درمیان تعلیمی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے اہم کامیابی ہے۔

چین کی اعلیٰ تعلیم کے وفد کے سربراہ ژانگ جون نے کہا کہ نمائش میں شرکت کرنے والی جامعات میں سنگھوا یونیورسٹی، چائنا یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء  اور بیجنگ یونیورسٹی آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹروناٹکس سمیت دیگر شامل ہیں۔انہوں  نے چینی تھائی جامعات کے درمیان مزید تعاون اور دونوں ممالک کے طلباء اور اسکالرز کے دو طرفہ تبادلوں کی توسیع کی امید کا اظہار کیا۔