• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تھائی لینڈ میں بس حادثہ، 14 افراد ہلاک، 35 زخمیتازترین

December 05, 2023

بنکاک(شِنہوا)تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے پراچوپ کِھری خان میں سیاحوں کی بس سڑک سے اتر کر درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم سےکم 14 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا نے منگل کوبتایا کہ یہ بس قومی دارالحکومت بنکاک سے صوبہ سونگخلا کے ضلع نتھاوی جا رہی تھی۔

حادثے کی وجہ جاننے کے  لیے سرکاری سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔