بنکاک(شِنہوا)تھائی لینڈ میں الیکشن کمیشن نے ایوان نمائندگان کے تحلیل ہونے کے ایک دن بعد اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات 14 مئی کومنعقد ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے چیئرمین ایٹی پورن بون پراکونگ نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ سیاسی جماعتوں کو 4 اپریل سے 7 اپریل کے درمیان وزیر اعظم کے عہدے کیلئے اپنے نامزد امیدواروں کے نام جمع کرانا ہوں گے۔
ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے ایوان نمائندگان کے 500 امیدواروں کے لیے درخواستوں کے شیڈول کا بھی اعلان کیا۔
دو بیلٹ سسٹم کے تحت 5 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ اہل ووٹرز ایوان نمائندگان کے 500 ارکان کا انتخاب کریں گے۔