• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم پریوت کو عارضی معطل کر دیاتازترین

August 24, 2022

بنکاک(شِنہوا)تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم پریوت چان ۔ او ۔ چا کو عہدے سے عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کے روز نافذ العمل ہونیوالا عدالت کا یہ حکم اپوزیشن کی جانب سے پریوت کے 8 سالہ دور اقتدار کے ختم ہونے کی مدت سے متعلق دائر ایک درخواست کے فیصلہ میں سنایا گیا ہے۔

عدالت کی جانب سے معاملہ کے مزید جائزہ تک معطلی برقرار رہے گی۔

1954ء میں پیدا ہونیوالے پریوت کو 2014ء کی بغاوت کے بعد عبوری وزیراعظم کے طور پر منتخب کیا گیا تھا اور بعد میں ان کی ملک کے 29 ویں وزیراعظم کے طور پر شاہی تائید کی گئی تھی۔