• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تھائی لینڈ اور چین کی جانب سے گرین ٹیکنالوجی ایکسپو2023 کا مشترکہ انعقادتازترین

November 10, 2023

بنکاک(شِنہوا)  تھائی لینڈ اور چین نے بنکاک میں 2023 گرین ٹیکنالوجی ایکسپو کا مشترکہ انعقاد کیا ہے جس کا مقصد تعاون کو مضبوط بنانا اور موسمیاتی تبدیلی کے عمل اور کاربن غیر جانبداری میں کامیابیوں کوپیش کرنا ہے۔

جمعرات سے اتوار تک جاری رہنے والی  ایکسپو میں چین، تھائی لینڈ اور دیگر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی جدید ترین ماحول دوست ٹیکنالوجیز اور صنعتی ماڈلزکو پیش  کیا گیا، جو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ ساتھ سبز انقلاب کے مواقع اور معلومات کا اشتراک کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔

 10ہزار مربع میٹرپر نمائش تھائی چین ایسوسی ایشن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (شنگھائی) کی مشترکہ کوشش ہے۔ اس میں گرین ٹریول، گرین انرجی، ویسٹ مینجمنٹ سلوشنز اور گرین پروڈکٹس سے متعلقہ ایک متنوع رینج کی نمائش کی گئی ہے۔