بنکاک (شِنہوا) تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ اور بنکاک میں چینی سفارت خانے نے لانکانگ میکونگ کوآپریشن( ایل ایم سی ) ہفتہ 2024 کے دوران ایل ایم سی کی مالی مددکے ساتھ تھائی لینڈ کی زیر قیادت منصوبوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔
وزارت کے قائم مقام مستقل سیکرٹری برائے خارجہ اموربسادی سانتی پٹکس نے کہا کہ ایل ایم سی خصوصی فنڈ کی جانب سے حال ہی میں تھائی لینڈ سے 18 تجاویز کی منظوری دی گئی ، جن میں تعلیم، سائنس، تحقیق و جدت ، صحت عامہ، تجارت وسرمایہ کاری، سرکاری امور، اور قدرتی وسائل کے شعبوں میں باہمی تعاون کے منصوبے شامل ہیں۔
ایل ایم سی میں چین کے اہم شراکت دار کے طور پر، خصوصی فنڈ کے تحت ذیلی خطے میں 780 سے زیادہ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے۔ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے بسادی نے بتایا کہ ان عوامی منصوبوں کا مقصد مشترکہ امن اور خوشحالی کے ساتھ کمیونٹی کے لیے ٹھوس فوائد حاصل کرنا ہے۔