• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تھائی لینڈ اور چین کا ای کامرس بارےمشترکہ تربیتی پروگرام کا آغازتازترین

March 07, 2023

چھیانگ مائی، تھائی لینڈ (شِنہوا) تھائی لینڈ اور چین نے تھائی لینڈ کی چھیانگ مائی یونیورسٹی میں جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں پیشہ ورانہ اسکولوں کے طلبا کی  ای کامرس کی مہارتوں کو بہتر کرنے کے لیے مشترکہ طور پر ایک تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

تربیتی پروگرام کے منتظمین  نے بتایا ہے کہ چینی زبان کے ساتھ ساتھ  پیشہ ورانہ مہارتوں کے اس ای کامرس تربیتی  پروگرام میں  چینی ای کامرس کے تجربات کو تھائی خصوصیات کے ساتھ یکجا کیا گیا ہے۔

پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں 65 طلباشریک ہیں جس میں چین اور تھائی لینڈ ای کامرس صنعت  کی ترقی، ای کامرس پلیٹ فارم کو چلانے ، مختصر ویڈیو بنانے، ای کامرس پلیٹ فارم کی بنیادی باتیں اور نیٹ ورک مارکیٹنگ کے کورسز فراہم کیے گئے ہیں۔

تھائی لینڈ کی وزارت تعلیم کے ووکیشنل ایجوکیشن کمیشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سومپورن پاندم نے کہا کہ تھائی لینڈ کے  پیشہ ور انہ تعلیم سے منسلک طلبا اس تربیتی پروگرام کے ذریعے چینی زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی ای کامرس کی مہارتوں کو بھی بہتر بنائیں گے۔

عہدیدار کے مطابق یہ تربیتی پروگرام تھائی لینڈ اور چین کے متعدد شراکت داروں کے درمیان تعاون کا منصوبہ ہے۔

چھیانگ مائی یونیورسٹی کے نائب صدر پیٹی پونگ یودمونگ کول نے کہا  ہے کہ یہ  تربیتی پروگرام چھیانگ مائی یونیورسٹی اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام چینی زبان کے علاوہ پیشہ ورانہ مہارت کے منصوبوں کے سلسلے کی ایک کڑی  ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی  ہے کہ  اس سے علم اور استعدادی  صلاحیتوں کو  فروٖغ دینے میں مدد ملے گی اور یہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافت، معیشت اور تجارت کے تبادلوں کو فروغ دینے میں ایک اہم قوت بن گیا ہے۔