بنکاک(شِنہوا) تھائی لینڈ کے وسطی صوبےمیں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔تھائی نیوزتھائیراتھ کے مطابق،مقامی امدادی ادارے کو تقریباً سہ پہر 3بج کر30 منٹ پر سوپھن بری میں آتش بازی کی فیکٹری میں آگ کی اطلاع دی گئی جو بعدازاں دھماکے سے تباہ ہو گئی۔
جائے وقوعہ سے لی گئی تصاویر میں دھماکے سے 100 میٹر سے زیادہ دور دھان کے کھیت میں ملبہ بکھرا ہوا دکھایا گیا ہے۔عینی شاہدین نے تھائیراتھ کو بتایا کہ دھماکے کے وقت فیکٹری میں 20 سے زائد کارکن کام کر رہے تھے۔