• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تابکاری سے آلودہ پانی کےسمندری اخراج کی نگرانی جاپانی اقدام کی توثیق نہیں ہے:چینتازترین

September 13, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نےکہا ہے کہ جاپان کی جانب سے تابکاری سے آلودہ پانی کےسمندری اخراج کی نگرانی کا عمل جاپانی اقدام کی توثیق کر سکتا ہے نا ہی اسے کوئی قانونی حیثیت یا جوازدے سکتا ہے۔

بین الاقوامی جوہری توانائی کے ادارے (آئی اے ای اے)نے کچھ دن پہلے اپنی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور سٹیشن کے قریب سمندری پانی کا حاصل کیا گیا پہلا نمونہ اور تجزیہ ایڈوانسڈ مائع پروسیسنگ سسٹم (اے ایل پی ایس ) کے ٹریٹڈ پانی کے خارج ہونے کے بعد سے اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ٹریٹیم کی سطح جاپان کی آپریشنل حد سے کم ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنا ایک غیر معمولی اقدام ہے جو  دوسرے ممالک کے لیے انتہائی  تشویش کا باعث ہے، اور آئی اے ای اے سیکریٹریٹ کی نام نہاد نگرانی کا نہ تواس کے بورڈ آف گورنرز کی طرف سے حکم دیا گیا ہے اور نہ ہی رکن ممالک کی طرف سے اس حوالے سے مکمل بحث کی گئی ہے۔