• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سری لنکن صدر نے ماحولیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی یونیورسٹی کے قیام کی تجویز پیش کر دیتازترین

October 03, 2022

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے طلباء کو تعلیمی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے قابل بنانے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کے تعاون سے ملک میں موسمیاتی تبدیلی پر ایک بین الاقوامی یونیورسٹی قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

صدارتی میڈیا ڈویژن کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق رانیل وکرما سنگھے نے یہ تجویز آج صبح منیلا میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ہیڈکوارٹرز میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتسوگواسکاوا سے ملاقات کے دوران پیش کی۔

سری لنکا کی حکومت نے گزشتہ روز موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے پر عمل درآمد کیلئے ایک قومی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

صدارتی مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی رووان وجے وردھنے نے کہا کہ ملک اس قومی پروگرام کو انجام دینے کیلئے بین الاقوامی مدد طلب کرے گا کیونکہ حکومت ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنا چاہتی ہے اور مستقبل سے متعلقہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔