• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سری لنکن ماہر کا چین میں مشروم کی کاشت کا شوقتازترین

August 17, 2023

کنمنگ(شِنہوا)  چین کے جنوب مغربی صوبے  یوننان کی چھوجنگ نارمل یونیورسٹی میں وسیع و عریض جنگلات سے گھرے ہوئے میدان میں سمانتھا چندر ناتھ کرونارتھنا تحقیق میں مصروف اپنے طلباء کے ساتھ جنگلی کھمبیاں جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

 یونیورسٹی کے سکول آف بائیولوجیکل ریسورسز اینڈ فوڈ انجینئرنگ کے پروفیسر کرونارتھنا کا تعلق سری لنکا کے دوسرے سب سے بڑے شہر کینڈی سے ہے۔ اپنے آبائی شہر میں پیراڈینیہ رائل بوٹینک گارڈنز میں اگنے والی بے شمار کھمبیوں کو شروع سے ہی دیکھنے کی وجہ سے ان کا مشروم کا ماہر بننے کا خواب پختہ ہوتا گیا۔

اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے  کرونارتھنا 2012 میں یوننان کے جنگلی کھمبیوں کے وسیع میدانوں میں آئے۔چین کے اس صوبے میں تقریباً 900 جنگلی خوردنی مشروم کی اقسام پائی جاتی ہیں جو اس ملک کی جنگلی خوردنی مشروم کی کل اقسام کا تقریباً 90 فیصد ہے۔یوننان میں ایک دہائی سے زیادہ وقت گزارنے کے بعد، کرونارتھناکہتے ہیں کہ وہ "سری لنکا میں پیدا ہونے والی اس مشروم کی طرح ہیں جس نے یوننان میں پرورش پائی "ہے۔

کرونارتھنا کا یوننان کا سفر اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے کنمنگ انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی سے  پوسٹ ڈاکٹریٹ تحقیق کی۔ اس کی تحقیق بنیادی طور پر درجہ بندی، ارتقائی حیاتیات اور خوردنی فنگس گھریلو استعمال پر مشتمل تھی۔ یوننان کے جنگلی کھمبیوں کومزید سمجھنے کی خاطروہ شی شوانگ بنا پہنچے جہاں انھوں نے مسلسل تین ماہ اس کے پہاڑوں اور جنگلات سے گزرتے ہوئے، تحقیقی مقاصد کے لیے جنگلی کھمبیوں کو اکٹھا کیا۔ کرونارتھنا نے کہاکہ وہ وقت ناقابل فراموش تھا جب انہوں نے فنگل تحقیق کے لیے یوننان میں رہنے کا ارادہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ یوننان میں ان کی آمد کے بعد جنگلی کھمبیوں کے بارے میں ان کے علم میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔