• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سری لنکا، زیر علاج نشے کے عادی افراد کے 2 گروہوں میں تصادم،بحالی مرکز سے 40 مریض فرارتازترین

January 25, 2024

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے شمالی وسطی صوبے میں سرکاری زیر انتظام چلنے والے کنڈاکاڈو علاج و بحالی مرکز سے تقریباً 40 مریض فرار ہو گئے۔

بحالی کی کمشنر جنرل درشنا ہیٹیارچی نے جمعرات کو میڈیا کو بتایا کہ زیر علاج نشےکے عادی افراد کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران قیدی فرار ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے جھڑپ پر قابو پالیا ہے اور فرار ہونے والوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

اس سے پہلے 12 جنوری کو 60 سے زائد مریض مرکز سے فرار ہو گئے تھے۔

انصاف، جیل خانہ جات اور آئینی اصلاحات کے وزیر وجیاداسا راجا پاکشے نے کہا کہ کنڈاکاڈو میں انتظام کو تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

دسمبر 2023 میں بھی  دو گروہوں کے درمیان تصادم کے دوران نشے کے عادی 130 سے زائد مریض فرار ہو گئے تھے۔