• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سری لنکا ،سیلاب سے 12 افراد ہلاک،متاثرین کی تعداد 87ہزارسے تجاوز کرگئیتازترین

June 03, 2024

کولمبو (شِنہوا) سری لنکا میں حالیہ سیلاب سے 12 افراد ہلاک جبکہ متاثرین کی تعداد 87ہزارسے زیادہ ہے۔

وزیرمملکت برائے دفاع پریمتھا بندارا تیناکون نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مغرب میں ولمبو، گامپاہا، کالوتارا،رتنا پورہ، کیگالے، گالے اور ماتارا اضلاع سمیت سباراگامووا اور جنوبی صوبےسیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

تیناکون نے کہا کہ سیلاب سے کل 12 اموات ہوئی ہیں، جن میں ماتارا میں چار، رتنا پورہ میں پانچ اور کولمبو میں تین افراد سیلاب کی نذر ہوئے جبکہ پانچ افراد لاپتہ ہیں۔

وزیرمملکت نے بتایا کہ اس وقت انخلاء اور امدادکے لیے 119 مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں سیلاب سے متاثرہ 23ہزار700 سے زیادہ لوگ رہائش پذیر ہیں۔