کولمبو(شِنہوا) سری لنکا نے صدر رانیل وکرماسنگھے کی ہدایت پر ملک میں 54 ادارے قائم کیے ہیں جو سات ٹاسک فورسز کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کریں گے۔
صدر کے میڈیا ڈویژن (پی ایم ڈی) نے بدھ کو بتایا کہ یہ اقدام ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حکومتی کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت سرمایہ کاری عمل کو آسان بنانا، مطلوبہ وقت میں کمی اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے معلومات کی آسان دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
پی ایم ڈی کے مطابق ٹاسک فورسز کو سہولیات کی فراہمی کے لیے واضح اہداف دیے گئے ہیں۔
پی ایم ڈی کے مطابق ان کاموں میں اہم نتائج فراہم کرنا جن میں ڈیجیٹل سگنیچر نظام کی تیاری اور کمپنی رجسٹریشن کے لیے موجودہ فارمز و آسان بنانا، زمین کی رجسٹریشن، مطلوبہ سرٹیفکیٹس اور متعلقہ ادائیگیوں کے طریقہ کار کو بہتر بنانا شامل ہیں۔