• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سری لنکا کو رواں سال غیر ملکی قرض دہندگان کو 2 ارب 60 کروڑ ڈالر دینے ہوں گےتازترین

February 21, 2023

کولمبو(شِنہوا) سری لنکا کو 2023 میں غیر ملکی قرض دہندگان کو قرضوں کی ادائیگی اور سود کی مد میں2 ارب 60کروڑ ڈالر سے زائد کی ادائیگی کرنی ہے۔

کابینہ کے ترجمان بندولا  گونا وردینا نے منگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 2 ارب 10 کروڑ  ڈالر قرض کی ادائیگی پر خرچ اور 50 کروڑ40لاکھ  ڈالر سود کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے۔

گوناوردینا نے کہا کہ سری لنکا نے اپریل 2022 میں دو طرفہ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کو معطل کرنے کے بعدعالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت متعدد کثیر الجہتی تنظیموں کے قرضوں کی ادائیگی جاری رکھی۔

وزارت خزانہ کے سیکرٹری نے کابینہ کو بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں ہیں تاہم معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہےاور حکومت کو اپنی رقم کے انتظام میں بہت محتاط رہنا چاہیے۔