کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کی نجی ایئر لائن فٹس ایئر اکتوبر میں اپنی بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آغاز کرے گی، اس اقدام سے جنوبی ایشیائی ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ متوقع ہے۔
مقامی میڈیا نے منگل کے روز ایئرلائن کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فٹس ایئر لائن جس کا صدر دفتر کولمبو میں قائم ہے یہ ایک نجی سرمایہ کاری ادارے ایبرڈین ہولڈنگز کی زیر ملکیت سستی ایئر لائن ہے جو 5 اکتوبر کو اپنی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کرے گی، اس کی پہلی پرواز کولمبو سے دبئی ، متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگی۔
مالدیپ کے دارالحکومت مالے کیلئے پروازیں 10 اکتوبر اور بھارت کے ترچی کیلئے پروازیں 28 اکتوبر سے شروع ہوں گی۔
بین الاقوامی مسافر پروازیں شروع کرنےسے فٹس ایئر سری لنکا کی پہلی نجی شیڈول بین الاقوامی مسافر بردار ایئرلائن بن جائیگی۔