• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سری لنکا اقتصادی بحالی پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کرے گاتازترین

September 14, 2022

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا میں وزراء کی کابینہ نے اقتصادی بحالی پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔

کابینہ کے ترجمان رمیش پاتھیرانا نے منگل کے روز کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذیلی کمیٹی کو ملکی معیشت کی بحالی کیلئے فوری فیصلے کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔

وزیرنے کہا کہ متعدد ادارے اقتصادی بحالی کے مختلف پہلوؤں پر کام کر رہے ہیں اور ذیلی کمیٹی ان کی نگرانی اور انہیں اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کر سکتی ہے۔

سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے ذیلی کمیٹی کی صدارت کریں گے اور وزیر اعظم دنیش گونا وردنا سمیت 5 دیگر وزراء ذیلی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

رمیش پاتھیرانا نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کے اراکین عوامی بھرتی کے عمل کا بھی جائزہ لیں گے اور اسامیوں کو پر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔