کولمبو(شِنہوا) سری لنکا کے صدررانیل وکرما سنگھےنے کہا ہے کہ اگر موجودہ اقتصادی پالیسیاں جاری رہیں توملک 2026-2027 تک جی ڈی پی کی 5 فیصد شرح نمو حاصل کر سکتا ہے۔
پیرکو فضائیہ کے نئے ہیڈکوارٹرکے افتتاح کے موقع پر صدر وکرما سنگھے نے کہا کہ 2024 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 3 فیصد رہے گی ،ملک کو ایک ترقی پذیر ملک بنانے کے لیے 2027 کے بعد جی ڈی پی کی شرح نمو 8 فیصد سے زیادہ ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 2023 میں حکومت کا ریونیو بڑھ کر 31کھرب روپے(9ارب59کروڑ ڈالرسے زائد)ہو گیا ہے جو ملک کی جی ڈی پی کا 12 فیصد ہے۔ صدر نے کہا کہ 2026 تک حکومت کی آمدنی جی ڈی پی کے 15 فیصد تک بڑھنے کی امیدہے۔