• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سری لنکا 2023ء میں زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرے گا، صدرتازترین

September 15, 2022

کولمبو(شِنہوا) سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ سری لنکا کو اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کو پیٹ بھرنے اور خوراک کا خالص برآمد کنندہ بننے کیلئے 2023 ء میں زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہیے۔

صدر کے میڈیا ڈویژن(پی ایم ڈی) نے بدھ کے روز بتایا کہ رانیل وکرما سنگھے نے ان خیالات کا اظہار غذائیت اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ملٹی سیکٹر کمبائنڈ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے  پیداوار اور مسابقت کو بڑھا کر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2023ء کے اختتام تک ہمیں زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے پروگرام کو پوری شدت سے چلانا ہو گا۔ ہمیں زراعت سے زرمبادلہ کمانا چاہیے۔ 2050ء تک ہماری آبادی 2 کروڑ 50لاکھ ہو جائیگی۔ اگر ہم نے زراعت کو جدید خطوط پر استوار نہ کیا تو یہ ایک مسئلہ بن سکتا ہے۔