• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سری لنکا 2023 میں چینی سیاحوں کی آمد میں اضافے کا منتظرتازترین

December 30, 2022

کولمبو(شِنہوا) سری لنکا ایسوسی ایشن آف اِن باؤنڈ ٹور آپریٹرز نے کہا ہے کہ سری لنکا 2023 میں چینی سیاحوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے اور امید کرتا ہے کہ انکی آمد میں اضافہ ہوگا۔

سری لنکا ایسوسی ایشن آف ان باؤنڈ ٹور آپریٹرز کے صدر نشاد وجے ٹونگا نے کہا کہ سری لنکا کے لئے چین ایک اہم منڈی ہے۔

وجے ٹونگا کے مطابق 2019 میں سری لنکا میں 1 لاکھ 67 ہزار چینی سیاح آئے تھے۔

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دارالحکومت کن منگ میں چائنہ بین الاقوامی ٹریول مارٹ 2019 میں سری لنکا کی رقاصائیں فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ اگر سری لنکا میں مختصر سے درمیانی عرصے تک اتنی ہی تعداد میں سیاح آئے تو اس سے صنعت کو بہت فروغ ملے گا۔

سری لنکن ٹورازم اتھارٹی کے مطابق رواں سال جنوری سے 20 دسمبر کے درمیان آنے والے سیاحوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 392  تھی۔

سیاحت سری لنکا میں زرمبادلہ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ سیاحت کو نوول کرونا وائرس وبا  اور معاشی و سیاسی بحرانوں سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

سری لنکا کے وزیر سیاحت ہیرن فرنینڈو نے رواں ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ سری لنکا  2023 میں تقریباً 15 لاکھ اور 2024 میں 30 لاکھ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا خواہش مند ہے۔