سیکرٹری جنرل کے تر جمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ انتونیو گوتریس نے سینیگال کی حکومت اورعوام سے اپنی دلی تعزیت اورمتاثرین کے خاندانوں سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔سیکرٹری جنرل پانچ زخمی امن فوجیوں کی جلد اورمکمل صحت یابی کے خواہش مند ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے یاد دلایا کہ اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کو نشانہ بنانے والے حملے بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔
انہوں نے مالی کے حکام پر زور دیا کہ وہ اس حملے کے مرتکب افراد کی شناخت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں تاکہ انہیں جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
مز ید کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی جانب سے پائیدار امن اور سلامتی کے حصول میں مالی کے عبوری حکام اور مالی کے عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سانحہ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے ایک قافلہ پر بنڈیاگرا سرکل میں دیسی ساختہ بم سے ٹکرا نے کے سبب پیس آ یا ۔