• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سربراہ اقوام متحدہ کی کابل میں تعلیمی مرکز پر حملے کی شدید مذمتتازترین

October 01, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک تعلیمی مرکز پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔

سربراہ اقوام متحدہ نے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کااظہار کیا۔

انتونیو گوتریس نے بتایاکہ تعلیم ایک بنیادی حق اور پائیدار امن و ترقی کیلئے ایک ضروری محرک ہے ، انہوں نے تمام فریقین سے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے افغانستان کے حقیقی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بلا تفریق نسل یا جنس، تعلیم تک محفوظ طریقے سے رسائی کیلئے تمام افغانوں کے حقوق کا تحفظ کریں۔

گزشتہ روز مغربی کابل کے ایک محلے میں تعلیمی مرکزمیں ہونے والے خودکش دھماکے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 27 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔