• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سربراہ اقوام متحدہ کا جنوبی افریقہ میں مہلک گیس دھماکے پر اظہار افسوستازترین

January 03, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنوبی افریقہ کے بوکسبرگ میں ایک گیس ٹینکر کے تباہ کن دھماکے میں درجنوں شہریوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے ایک صوبائی اہلکار نے جمعہ کے روز بتایا تھا کہ صوبہ گوٹینگ کے بوکسبرگ میں کرسمس کے موقع پر ہونیوالے گیس ٹینکر دھماکے کے باعث ایک قریبی ہسپتال میں کام کرنیوالے 11 طبی اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 34 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سربراہ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتونیو گوتریس نے اپنی جان سے ہاتھ دھونے والے افراد کے اہل خانہ اور جنوبی افریقہ کے عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری جنرل زخمیوں کی مکمل و تیزی سے صحت یابی اور تباہ شدہ ہیلتھ انفراسٹرکچر کی فوری تعمیر نو کی خواہش ظاہر کی ہے۔