واشنگٹن(شِنہوا) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے نئے قمری سال 2024 کےموقع پرچینی باشندوں مبارکباد پیش کی ہے۔
جارجیوا نے ایک ویڈیو میں کہا کہ "نیا قمری ڈریگن سال مبارک! میں اس موقع کو منانے والے ہر فرد کو گرمجوشی سے اپنی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔"
آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ کئی ایشیائی ثقافتوں میں ڈریگن طاقت، ہمت اور خوشحالی کی شاندار علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اس کا پرجوش جذبہ ہمیں اپنے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور اپنے خوابوں کا پیچھا کرنے سے کبھی پیچھے نہ ہٹنے کی ترغیب دیتا ہے ، چاہے ہماری خواہش کتنی ہی بلند کیوں نہ ہو۔"
انہوں نے کہا کہ ڈریگن کے پرواز کرتے ہی ، آئیے ہم بھی ترقی، خوشحالی اور امن کے مواقع کو قبول کرتے ہوئے نئی بلندیوں کی طرف بڑھیں۔