بیجنگ (شِنہوا) قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لی جی نے سربیا کی قومی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکرز مرینا راگس اور سنیزانا پونووچ سے ملاقات کی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ژاؤ نے اس موقع پر کہا کہ چین کی قومی عوامی کانگریس سربیا کی قومی اسمبلی کے ساتھ ملکر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اسٹریٹجک اتفاق رائے پر عملدرآمد ، دونوں ممالک کی مقننہ کے درمیان تعاون کمیٹی جیسے میکانزم کا کردار مکمل طور نبھانے اور ہرسطح پر تبادلے مضبوط بنانے کو تیار ہے۔
ژاؤ نے فریقین پر زور دیا کہ وہ اپنی آہنی دوستی مستحکم کریں، عملی تعاون کو فروغ دیں، چین ۔ سربیا آزاد تجارتی معاہدے پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد آگے بڑھائیں ، ایک مضبوط قانونی اور کاروباری ماحول میں پیشرفت کریں ، عوامی تبادلے اور دونوں عوام کے درمیان دوستی کو فروغ دیں۔
سربیا کی ڈپٹی اسپیکرز نے کہا کہ سربیا ۔ چین آہنی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہوئی ہے۔ سربیا کی قومی اسمبلی چین کی قومی عوامی کانگریس کے ساتھ قریبی دوستانہ تبادلے برقرار رکھنے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ سربیا-چین برادری کے قیام میں تعاون کو تیار ہے۔