• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سورج سے مضبوط شمسی شعلے کا اخراجتازترین

May 30, 2024

لاس اینجلس(شِنہوا)سورج سے مضبوط شمسی شعلے کا اخراج ہوا ہے۔ناسا سولر ڈائنامکس آبزرویٹری کے مطابق صبح 10 بجکر 37 منٹ (مشرقی وقت)پر یہ شعلہ اپنی پوری آب وتاب پر تھا۔

آبزرویٹری نے اس شعلے کی تصویر لی ہے جسےX1.4 کا درجہ دیا گیا ہے۔

 ناسا نے کہا ہے کہ یہ شمسی شعلہ اسی علاقے سے نکلا ہے جہاں اس ماہ کے شروع میں بھی ایک شعلہ نکلا تھا۔ یہ خطہ سورج کے دور کے حصے کے گرد گھوما تھا جو اب زمین کے سامنے والے مقام میں واپس آ گیا ہے۔

شمسی توانائی کے شعلے تابکاری کے طاقتوراخراج ہیں مگر یہ تابکاری زمین کی فضاء سے گزر کر زمین پر موجود انسانوں کو جسمانی طور پر متاثر نہیں کر سکتی۔

تاہم جب شمسی توانائی کے شعلے  شدید ہوتے ہیں تو وہ زمین کی فضاء کی اس تہہ  کو متاثر کر سکتے ہیں جہاں جی پی ایس اور مواصلاتی سگنل گزرتے ہیں۔