• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

صومالیہ میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد تقریباً 100 ہو گئی،امدادی کارروائیاں تیز کردی گئیںتازترین

November 27, 2023

موغادیشو(شِنہوا) صومالیہ میں موسمی چکر،ال نینو کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں اور اچانک سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد تقریباً 100 ہو گئی، دوسری جانب حکومت اور انسانی ہمدردی کے اداروں نے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے۔

صومالیہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی (ایس او ڈی ایم اے) نے گزشتہ  روز بتایا کہ ہفتہ تک تباہ کن سیلاب سے کم از کم 96 افراد ہلاک اور 23لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ تباہ کن سیلاب سے صومالیہ میں بھوک کا بحران مزید سنگین ہوگیا ہے، تقریباً 43لاکھ  افراد کو سال کے آخر تک بحران کی سطح یا اس سے بھی بدتر بھوک کا سامنا کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

طوفانی سیلاب سے بنیادی ڈھانچہ  تباہ اور ملک بھر میں تجارت، تعلیم اور خوراک کی فراہمی کی خدمات درہم برہم ہوگئی ہیں۔