• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

صومالیہ میں ایک ہفتے سے جاری آپریشن میں الشباب کے 200 عسکریت پسند ہلاکتازترین

February 15, 2023

موغادیشو(شِنہوا)صومالیہ کےجنوبی اوروسطی علاقوں میں صومالی نیشنل آرمی(ایس این اے) اور علاقائی فورسز کی طرف سے ایک ہفتے تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران الشباب کے 200 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے۔

صومالیہ کے وزیراطلاعات داؤد اویس جاما نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک بریفنگ میں بتایا کہ القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں پر تازہ ترین حملے میں بڑے پیمانے پرجانی نقصانات کا بدلہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے گالمودوگ، ہرشابیلے، جنوب مغربی اور جوبالینڈ ریاستوں کےعلاقوں میں عسکریت پسندوں پر حملے تیز کر دیے ہیں۔

جاما نے بتایا کہ آپریشن کے دوران مزید عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے، جن میں ایک الشباب کمانڈر اور بم بنانے کا ماہر بھی شامل ہے۔