• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

صومالی فورسز نے الشباب کا حملہ ناکام بنا دیا ، 50 سے زائد عسکریت پسند ہلاکتازترین

October 14, 2022

موغادیشو(شِنہوا)صومالی نیشنل آرمی(ایس این اے) نے ملک کے وسطی خطے ہیران کے ایک گاؤں میں اپنے اڈے پر کیاجانیوالا حملہ ناکام بناتے ہوئے الشباب کے 50 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ایس این اے ریڈیو نے دفاعی فورسز کے سربراہ اودووا یوسف ریج کے حوالے سے بتایا کہ یاسومان گاؤں میں واقع فوجی اڈے پر صبح کے وقت ہونیوالے جان لیوا حملے میں 3 فوجی مارے گئے ہیں۔ دفاعی فورسز نےعسکریت پسندوں کو شکست دیدی اور فوجی اڈے پر حملے کی کوشش کرنیوالے افراد میں سے50 کو ہلاک کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنیوالے دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے علاقے میں جاری فوجی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائیگا۔

 

صومالیہ کی ریاست ہرشابیل کے انتظامی قصبے بلدوین کے مضافاتی علاقے میں حملے کی جائے وقوعہ کا ایک منظر۔(شِنہوا)

 

وزارت اطلاعات ، ثقافت و سیاحت نے اس سے قبل کہا تھا کہ مقامی فورسز کی حمایت یافتہ صومالی نیشنل آرمی کو آمدہ حملے سے متعلق خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس پر اس نے برق رفتار سے کارروائی کرتے ہوئے باغیوں کو کامیابی کے ساتھ پسپا کر دیا۔