• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سویڈش سائنسدان سوانتے پابو نے 2022 کا نوبل انعام برائے فزیالوجی یا میڈیسن جیت لیاتازترین

October 05, 2022

سٹاک ہوم(شِنہوا) سویڈن کے ماہرجینیات سوانتے پابو کو 2022 کا نوبل انعام برائے فزیالوجی یا میڈیسن ان کی معدوم  انسانوں اور انسانی ارتقاء کے جینوم سے متعلق تحقیق پر دیا گیا ہے۔

نوبل کمیٹی نے پیرکو ایک بیان میں کہاکہ  ابتدائی تحقیق کے ذریعےسوانتے پابو نے بظاہر ایک ناممکن چیز کوانجام دیا انہوں نے موجودہ دور کے انسانوں کے معدوم رشتہ دار نیندرتھال کے جینوم کوترتیب دیا۔ اس سے قبل نامعلوم ہومینن، ڈینیسووا کی سنسنی خیز دریافت کا کارنامہ بھی انہوں نے انجام دیا۔

سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق  تقریباً 70ہزار سال قبل افریقہ سے ہجرت کے بعد ان ناپید ہومینز سے ہومو سیپینز(موجودہ انسان) میں جین کی منتقلی ہوئی تھی۔