• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سویڈش وزیر خارجہ کا قرآن پاک کی بے حرمتی پر اظہار افسوستازترین

July 24, 2023

بیروت (شِنہوا) سویڈن کے وزیر خارجہ نے اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

لبنان کے قومی خبر رساں ادارے کے مطا بق ٹوبیاس بلسٹروم نے اپنے لبنانی ہم منصب عبد اللہ بو حبیب سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران  قرآن پاک کی بے حرمتی اور اسلامی عقائد و علامتوں کی توہین پر سویڈن کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا۔

بو حبیب نے اس موقف کا خیر مقدم کیا اور سویڈن کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بڑھتی ہوئی نفرت اور اسلاموفوبیا کے جذبات کو کم کرنے کے لئے اضافی عملی  اقدامات کرے۔

سویڈن کے دارالحکومت میں جمعرات کے روز مظاہرے کے دوران ایک عراقی پناہ گزین نے گزشتہ ماہ قرآن پاک  کا ایک نسخہ نذر آتش کرنے کے بعد  مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔