• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سوئٹزرلینڈ،لائف سائنس مرکز کی جا نب سے چینی کاروباری اداروں کا خیرمقدمتازترین

January 05, 2023

جنیوا (شِنہوا)  ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ  لائف سائنس ریسرچ اینڈ انو ویشن  کے لیے مشہور سوئٹزرلینڈ کا باسل علاقہ چینی کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کو اس خطے کی جانب  متوجہ  کرنے کا منتظر ہے ۔

خطے کی سرمایہ کاری اور جدت کو  فروغ دینے والی سرکاری ایجنسی،  باسل ایر یا  بزنس اینڈ انوویشن کے ڈائریکٹر ایشیا اینکی ہولناجل نے ایک حالیہ انٹرویو کہا کہ سوئٹزرلینڈ کے شمال مغرب میں واقع اس علاقے میں عالمی سطح پر کا رو بار کی خواہشمند  چینی کمپنیوں کے لیے متعدد مواقع ہیں۔

حال ہی میں سوژوانڈسٹریل پارک بائیو بے کمپنی لمیٹڈ کے ایک وفد نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور چیئرمین یِن جیانگ یو کی قیادت میں باسل علاقے کا دورہ کیا جو کہ نوول کرونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے بعد چین سے اپنی نوعیت کا پہلا  سفر ہے ۔

ہولناجل نے کہا کہ چین کے عالمی وبائی مرض سے بچاؤ کے اقدامات ،سفری پابندیوں کو ہٹانا اور کمپنیوں اور کاروباری شراکت داروں کے درمیان براہ راست تبادلے  جیسے حالیہ اقدامات سے  دونوں ملکوں  کے درمیان تجارتی اور کاروباری تعلقات کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سال  2023 میں تعاون کو مستحکم  بنانے پر اتفاق کیا۔

باسل علاقہ دواسازی کی کمپنیوں روچے اور نووارٹس  کا مرکز  ہےاور متعدد بین الاقوامی بائیو فارما کمپنیوں کے علاقائی مراکز  کی میزبانی بھی کرتا ہے۔

اس خطے میں 700 سے زیادہ لائف سائنسز کمپنیاں اور 400 سے زیادہ بائیوٹیک سے متعلقہ کمپنیاں واقع ہیں جن میں کل 32 ہزار500 انتہائی ہنر مند کارکن کام کرتے ہیں۔