• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سوڈان تنازعہ کے باعث 1 کروڑ90 لاکھ سوڈانی بچے سکولوں سے باہرہیں:یونیسیفتازترین

October 11, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)سوڈان میں چھ ماہ کے قریب عرصے سے جاری تنازعہ کے باعث 1 کروڑ 90 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) اور سیو دی چلڈرن نےایک مشترکہ پریس ریلیز میں کہا کہ اس تعداد میں تقریباً 65 لاکھ بچے اپنے علاقے میں بڑھتے ہوئے تشدد اورعدم تحفظ کی وجہ سے سکول جانے سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ تنازعہ سے متاثرہ علاقوں میں کم سے کم 10 ہزار400 سکول بند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ سے کم متاثر ہونے والے علاقوں میں مقیم 55 لاکھ سے زیادہ بچے  مقامی حکام  کی جانب سے اپنے کلاس روم دوبارہ کھولے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔

سوڈان میں 2 کروڑ 30 لاکھ بچے ہیں جو ملک کی کل آبادی کا تقریباً نصف ہیں۔