• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سوڈان نے نئی سرحدی گزرگاہوں سے امداد کے داخلے کی اجازت دے دیتازترین

March 06, 2024

خرطوم (شِنہوا) سوڈانی حکومت نے چاڈ کی سرحد سمیت نئی سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے ملک میں امداد کے داخلے  کی اجازت دے دی ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں اپنے شہریوں کے حوالے سے سوڈانی  حکومت کی ذمہ داری کی بنیاد پر، وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کو حکومت کی طرف سے چاڈ کے ساتھ التینا کراسنگ سے شمالی دارفور ریاست کے دارالحکومت ایل فشر کے لیے مخصوص انسانی امداد کی ترسیل  کے لیے کھولنے کی اجازت سے آگاہ کیا۔

وزارت نے مزید  بتایا کہ اقوام متحدہ  دیگر راستوں کا استعمال کر سکتی ہے، جن میں مصرکے ساتھ سرحدی کراسنگ، جنوبی سوڈان سے دریائی راستے کے علاوہ  پورٹ سوڈان کا ہوائی اڈہ، بحیرہ احمر کی ریاست کا دارالحکومت الفشر، جنوبی کوردوفان ریاست کا دارالحکومت کدوگلی اور شمالی کوردوفان ریاست کا دارالحکومت العبید شامل ہیں۔