خرطوم(شِنہوا)سوڈان کی مسلح افواج اورنیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز(آر ایس ایف) کے درمیان جاری مسلح جھڑپوں کے پیش نظرملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جمعرات کو ملک کی فضائی حدود کی بندش میں 30 جون تک توسیع کردی ہے۔سوڈانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرمینوں کو ایک نوٹس میں کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرامدادی پروازوں کے علاوہ تمام ہوابازی کی ٹریفک کے لیے سوڈانی فضائی حدود کی بندش میں 30 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔اتھارٹی کے مطابق خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کیقریب دومتحارب فریقوں کیدرمیان تنازعہ کے باعث ہوائی اڈے پر فضائی نیوی گیشن سسٹم متاثر ہونے کی وجہ سیسوڈان کی فضائی حدود اپریل کے وسط میں جھڑپوں کے شروع ہونے کے بعد سے بند کر دی گئی تھی۔بدھ کو سوڈانی ڈاکٹرز یونین کی تازہ ترین رپورٹ کیمطابق سوڈان میں 15 اپریل سے دارالحکومت خرطوم اور دیگر علاقوں میں سوڈانی فوج اورآر ایس ایف کے درمیان تباہ کن مسلح جھڑپوں میں 958 افراد ہلاک اور 4 ہزار 746 زخمی ہو چکے ہیں۔