• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سوڈان میں شہریوں کی نقل مکانی تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے:اقوام متحدہتازترین

July 19, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ نےکہا ہےکہ سوڈان میں تنازعہ کے باعث شہریوں کی تشویشناک حد تک نقل مکانی جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نےانٹرنیشنل آرگنائزیشن فارمائیگریشن (آئی او ایم ) کے نئے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف گزشتہ ہفتے سوڈان میں لڑائی سے تقریباً 2 لاکھ لوگ بے گھرہوئے۔

آئی او ایم کے مطابق تین ماہ قبل تنازعہ کے آغاز کے بعد سےملک میں 26 لاکھ سے زائد افراد اندرونی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں۔

دریں اثنا اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے مطابق7 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد جان بچا کر سوڈان کی سرحدوں سے ہمسایہ ممالک فرار ہوئےہیں۔

 ترجمان نے کہا کہ سوڈان میں انسانی برادری لڑائی سے فرار ہونے والوں کو امداد فراہم کررہی ہے۔