• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سوڈان میں جھڑپوں سے 12 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے،اقوام متحدہتازترین

June 01, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ سوڈان میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے 6 ہفتوں کے دوران 12 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ 

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور(او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت (آئی او ایم)نے فیلڈ ٹیمز کی ابتدائی رپورٹس کی بنیاد پر اپنے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔  

او سی ایچ اے نے کہا کہ دریں اثنا، ہم اور ہمارے شراکت دار ضرورت کے مطا بق متعدد جگہوں پر ہر ممکن امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی)نے ریاست خرطوم میں امدادی سامان کی فراہمی شروع کر دی ہے جس کے تحت اومدرمان میں پھنسے تقر یباً 15 ہزار افراد کو ہنگامی خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔

انسانی ہمدردی کے دفتر کا کہنا ہے کہ سوڈان بھر میں ڈبلیو ایف پی نے گزشتہ چارہفتوں کے دوران 7 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد کو خوراک اور غذائی امداد فراہم کی ہے۔ 

ایجنسی، اقوام متحدہ کے تمام اداروں اور سوڈان میں وسیع تر انسانی برادری کو ہنگامی ٹیلی مواصلات کی خدمات بھی فراہم کرتی ہے  جہاں بنیادی رابطے ایک چیلنج ہیں۔

او سی ایچ اے نے کہا کہ اقوام متحدہ کا پاپولیشن فنڈ ریاست الجزیرہ کے علاقے واد میڈانی میں زچگی کے ہسپتال کو زندگی بچانے والی ادویات اور تولیدی صحت سے متعلق اشیا فراہم کرتا ہے۔ ہسپتال کی میڈیکل ٹیمزدارالحکومت خرطوم کو چھوڑ جانے والی خواتین اور لڑکیوں کو تولیدی صحت کے لئے بھی خدمات فراہم کرتی ہیں۔