• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سوڈان میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہفتے میں دگنی ہو گئی: اقوام متحدہتازترین

May 11, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں لڑائی کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران بے گھر ہونے والوں کی تعداد دوگنی سے زیادہ ہو کر 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ مہاجرین کے بین الاقوامی ادارہ نے بے گھر افراد کی تعداد 7 لاکھ بتائی جو ایک ہفتہ قبل 2 مئی کو 3 لاکھ 40 ہزار تھی ۔ یہ افراد15 اپریل کو تازہ لڑائی شروع ہونے کے باعث بے گھر ہوئے۔لڑائی سے قبل 37 لاکھ افراد سوڈان میں خاص طور پر مغربی دارفور کے علاقے میں  بے گھر ہو چکے تھے۔

فرحان حق نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اطلاع دی ہے کہ اسے گیدریف، گیزیرہ، کسلا اور وائٹ نیل ریاستوں میں تقریباً 3 لاکھ 84 ہزار لوگوں تک پہنچنے کے لیے تقریباً 13 ہزار ٹن خوراک کی ضرورت ہے۔

ڈبلیو ایف پی نے کہا کہ اس کے پاس اس وقت سوڈان کی بندرگاہ پرضرورت مندوں میں تقسیم کرنے کے لیے تقریباً 8 ہزار ٹن خوراک موجود ہے جبکہ  شدید غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے ڈبلیو ایف پی کی امداد پر مشتمل دومزید بحری جہازآئندہ چند روز میں بندرگاہ پرپہنچ جائیں گے۔