• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سوڈان کے شہر الفسر میں نیم فوجی دستے کے حملے میں 15 افراد ہلاکتازترین

July 04, 2024

خرطوم(شِہنوا)مغربی سوڈان میں شمالی ریاست دارفر کے دارالحکومت الفسر میں نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز(آر ایس ایف) کے توپ خانے کے حملے میں کم سےکم 15 افراد ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہو گئے۔

شمالی دارفر ریاست کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم خاطر نے شِنہوا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے تما م افراد عام شہری ہیں جنہیں الفسر کی المویشی (مویشیوں)   مارکیٹ میں نشانہ بنا گیا۔

دس مئی سے شمالی دارفر ریاست کے دارالحکومت  الفسر میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

سوڈانی مسلح افواج اور آر ایس ایف کے درمیان 15 اپریل 2023 کے بعد سے ملک بھر میں وسیع تر تنازع میں یہ تازہ ترین اضافہ ہے جبکہ جاری لڑائی میں اب تک 16 ہزار 650 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔