• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سوڈان کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیاں فرسودہ ہو چکی ہیں:چینتازترین

March 09, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ سوڈان کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیاں فرسودہ ہو چکی ہیں جنہیں ہٹا لیا جانا چاہیے۔  15 رکنی سلامتی کونسل نے سوڈان سے متعلقہ پابندیوں  کی نگرانی کرنے والی اپنی کمیٹی کے پینل ماہرین کے مینڈیٹ میں 12 مارچ 2024 تک توسیع کردی، اس حوالے سے13ارکان نے توسیع کے لیے حمایت کا اظہار کیا، چین اور روس نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

 قرارداد 2676 (2023) کو منظور کرتے ہوئے، کونسل نے سوڈان کی حکومت کی طرف سے کئی اہم معیارات پر حاصل کی گئی پیش رفت کی روشنی میں پابندیوں کا جائزہ لینے کا ارادہ  ظاہر کیا۔ مسودہ قرارداد امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔